ریاستی تحقیقاتی ایجنسی ایس آئی اے کے درجنوں مقامات پر چھاپے‘ عالمی تنظیموں کی کشمیری عوام پر بھارتی مظالم کے حوالے سے رپورٹیں جاری


سری نگر(کے پی آئی) کل جماعتی حریت کانفرنس نے اقوام متحدہ اور عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ مقبوضہ جموںوکشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کو رکوانے میں اپنا کردار ادا کرے۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماوں زمرودہ حبیب، یاسمین راجہ، فریدہ بہن جی اور ڈاکٹر مصعب نے سرینگر میں جاری اپنے بیانات میں کہا ہے کہ بھارتی فورسز اہلکار مقبوضہ کشمیر میں بیگناہ نوجوانوں اور بچوں کو گرفتار کر کے انہیں تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کہ ہیومن رائٹس واچ سمیت کئی بین الاقوامی تنظیموں نے کشمیری عوام بالخصوص نوجوانوں پر بھارتی مظالم کے حوالے سے چشم کشا والی رپورٹیں جاری کی ہیں لیکن اس کے باوجود کشمیر میں بھارتی مظالم میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔دوسری جانبشمالی ، جنوبی ،اور وسطی کشمیر میں درجن بھر مقامات پرچھاپے مارے گئے ہیں۔مقبوضہ جموں و کشمیر میں نئی دہلی کے زیر کنٹرول ریاستی تحقےقاتی ایجنسی (ایس آئی اے) نے مقبوضہ کشمیر کے کئی مقامات پر چھاپے مارے ہیں۔ کل جماعتی حرےت کانفرنس کے رہنمامیرواعظ عمر فاروق کی مسلسل نظر بندی کے40ماہ مکمل ہو گئے ہیں۔جموں وکشمیر میں انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر نے اپنے سربراہ میرواعظ عمر فاروق کی مسلسل غیر قانونی نظر بندی اورانہیں ایک بار پھر جامع مسجد سرینگر میں نماز جمعہ ادا کرنے کی اجازت نہ دینے کی شدید مذمت کی ہے ۔جبکہاسلامی تنظیم آزادی جموں کشمیر نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر صرف کشمیریوں کا مسئلہ نہیں ہے بلکہ یہ پاکستان کی بقا و سالمیت کا معاملہ بھی ہے۔ کشمیریوں کا پاکستان سے تعلق چند برسوں کا نہیں ہے۔ قیام پاکستان سے قبل ہی کشمیریوں نے پاکستان کے ساتھ الحاق کی قرارداد منظور کی تھی۔
کشمیر

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...