لندن، شہری حکومت نے نیا چینی سفارتخانہ تعمیر کرنے کی درخواست مسترد کر دی

Dec 04, 2022


لندن (این این آئی) برطانیہ میں ٹاور آف لندن کے سامنے نئے چینی سفارتخانے کے قیام کو شہری کونسلرز نے مسترد کر تے ہوئے کہا ہے کہ سفارتخانے کی تعمیر سے رہائشیوں کے لیے سیکیورٹی خطرات بڑھ جائیں گے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں ٹاور آف لندن کے سامنے نئے چینی سفارتخانے کے قیام کو شہری کونسلرز نے مسترد کردیا اور کہا ہے کہ سفارتخانے کی تعمیر سے رہائشیوں کے لیے سیکیورٹی خطرات بڑھ جائیں گے۔لندن میں چین کے نئے سفارتخانے کے آرکیٹیکٹ ڈیوڈ چپرفیلڈ کا کہنا ہے کہ چین کا اقدام علاقے کے ترقیاتی منصوبے کے مطابق ہے اور اس بنیاد پر یہاں تعمیرات کیلئے منصوبہ بندی کی اجازت اور اسے قانونی فہرست میں شامل کیا جاتا ہے،اس کے باوجود گزشتہ رات گئے ہونےوالے کونسلرز کے اجلاس میں چین کی طرف سے نئے سفارتخانے کی تعمیر کے منصوبے کو مسترد کر دیا گیا۔کونسلرز نے وجہ بتائی کہ مشرقی لندن کا یہ علاقہ بہت گنجان آباد ہے، شہریوں کی زندگی کو خطرات ہونے کے ساتھ ساتھ یہاں ٹریفک جام کا مسئلہ بھی ہوگا۔
لندن درخواست مسترد

مزیدخبریں