تہران (نوائے وقت رپورٹ) ایران کے اٹارنی جنرل محمد جعفر نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ اور عدلیہ ملک میں حجاب قانون کا جائزہ لے رہے ہیں۔ حجاب قانون میں کسی تبدیلی کی ضرورت ہونے یا نہ ہونے کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ایران میں خواتین کے لازمی سر ڈھکنے کاحجاب قانون 1983ءمیں بنایا گیا تھا، مہسا امینی کی ہلاکت کے خلاف مظاہروں میں حجاب قانون بدلنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔
ایران