پاک ترکیہ دوستی کے 75سال، الحمراءمیں ”صوفی نائٹ ود سیما پرفارمنس“ 

Dec 04, 2022


لاہور ( کلچرل رپورٹر) لاہور آرٹس کونسل میں قونصلیٹ جنرل آف ترکیہ کے زیر اہتمام الحمراءکے تعاون سے پاکستان اور ترکیہ دوستی کے 75برس مکمل ہونے کی مناسبت سے رقص درویش”صوفی نائٹ ود سیما پرفارمنس“ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد اور ترکیہ کے سفیر ڈاکٹر مہمت پاچاجی مہمان خصوصی تھے۔ترکیہ کے سفیر ڈاکٹر مہمت پاچاجی نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان مثالی تعلقات ہیں جو مستقبل میں مزید مضبوط ہونگے۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشدنے دوطرفہ تعلقات کی خوشگوار یادوں کو حاضرین کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ترکیہ نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا ہے۔ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراءذوالفقار علی زلفی نے اپنے تاثرات میں الحمراءکو پاک ترکیہ دوستی کے 75برس مکمل ہونے پر یادگار تقریب کی میزبانی کرنے پر فخر کا اظہار کیا۔ترک آرٹسٹوں کی پرفارمنس دیکھنے والوں کو مدتوں یاد رہے گی۔تقریب میں ڈپٹی قونصلر جنرل چین کاو¿کی، ترکیہ کے قونصلر ایمر اوزبے،یونس ایمری کلچرل سنٹر کے اعلی عہدیداران،ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ ایران جعفر روناس،ممبر بورڈ آف گورنز لاہور آرٹس کونسل الحمراءمحمد علی بلوچ و دیگر اعلی سماجی، ثقافتی،سفارتی و دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت اور تقریب کی رونق بڑھائی۔

مزیدخبریں