پاکستان میں سیلاب، امداد بڑھائی جائے ، شیلا جیکسن کا امور خارجہ کمیٹی کو خط 

واشنگٹن (آئی این پی) امریکی کانگریس کی خاتون رکن شیلا جیکسن نے پاکستان کی امداد بڑھانے کیلئے ایوان نمائندگان میں امورخارجہ کی کمیٹی کوخط لکھ دیا۔ شیلا جیکسن نے ایوان نمائندگان میں امورخارجہ کی کمیٹی کو لکھے خط میں کہا ہے کہ پاکستان کو سیلابی صورتحال کا سامنا ہے اس لیے پاکستان کی امداد بڑھائی جائے،خط میں رکن کانگریس نے مطالبہ کیا کہ پاکستان کو سیلاب زدگان کی مدد کیلئے 600 ملین ڈالر دئیے جائیں، شیلا جیکسن نے کہا کہ2005 ء میں زلزلہ زدگان کیلئے500 ملین ڈالردئیے گئے تھے۔ اس مرتبہ بھی اسی طرز پر مزید امداد بھیجی جائے۔ اس امداد سے نہ صرف پاک امریکا تعلقات مزید بہتر ہوں گے بلکہ اس سے کئی جانیں بچائی جا سکیں گی۔

ای پیپر دی نیشن