قمر باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلط تھا، سب پشیمان ہیں: اسد قیصر 

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سابق سپیکر قومی اسمبلی اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینے کا فیصلہ غلط تھا۔ اپنے بیان میں اسد قیصر نے کہا کہ سب پشیمان ہیں کہ ہم نے غلطی کی، جن حالات میں بھی فیصلہ کرنا پڑا لیکن اس وقت غلطی ہوئی۔خیال رہے کہ سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت 28 نومبر 2019ء کی رات 12 بجے مکمل ہورہی تھی اور وفاقی حکومت نے 19 اگست کو جاری نوٹیفکیشن کے ذریعے 3 سال کی نئی مدت کیلئے آرمی چیف کی تقرری کی تھی جسے سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا تھا۔ بعد ازاں سپریم کورٹ نے آرمی چیف کی مدتِ ملازمت میں 6 ماہ کی مشروط توسیع کی منظوری دے دی تھی اور کہا تھا کہ آرمی چیف کی مدت اور مراعات سے متعلق 6 ماہ میں قانون سازی کی جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن