ملتان ،رحیم یار خان ( سپیشل رپورٹر،بیورو رپورٹ ) پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن (پی سی جی اے) نے کپاس کی فیکٹریوں میں آمد کے اعدادو شمار جاری کر دیئے ہیں جسکے مطابق 01دسمبر 2022تک ملک کی جننگ فیکٹریوں میں 42لاکھ 80ہزار 500گانٹھ کپاس آئی۔01 دسمبر 2021تک 71 لاکھ68ہزار118گانٹھ کپاس فیکٹریوںمیںآئی تھی۔گذشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں28لاکھ 87ہزار618گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں کم آئی ہے ۔ کمی کی شرح 40.28فیصد رہی ۔ صوبہ پنجاب کی فیکٹریوں میں25لاکھ 15ہزار167گانٹھ کپاس آئی ہے جو گذشتہ سال کی اسی مدت میں فیکٹریوں میں آنے والی فصل36لاکھ79ہزار16گانٹھ کپاس سے 11لاکھ 63ہزار849گانٹھ کم ہے ۔ پنجاب میں کمی کی شرح31.63فیصد رہی ۔صوبہ سندھ کی فیکٹریوں میں 17لاکھ 65 ہزار 333گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں آئی ہے جو کہ گذشتہ سال اسی مدت میں فیکٹریوں میں آنے والی فصل34لاکھ89ہزار102گانٹھ کپاس سے 17لاکھ23ہزار769گانٹھ کم ہے ۔صوبہ سندھ میںکمی کی شرح 49.40فیصدرہی ۔ 01دسمبر2022تک فیکٹریوں میں آنے والی کپاس سے41 لاکھ59ہزار41گانٹھ روئی تیار کی گئی ۔ ملک میں 543جننگ فیکٹریاں آپریشنل ہیں۔ ایکسپورٹرز نے رواں سیزن میں 4ہزار 900گانٹھ روئی خرید کی ہے جبکہ ٹیکسٹائل سیکٹرنے 35لاکھ 68ہزار857گانٹھ روئی خرید کی ہے ۔ ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان(ٹی سی پی)نے کاٹن سیزن 2022-23میں خریداری نہیں کی ہے ۔ صوبہ پنجاب میں404جننگ فیکٹریاں آپریشنل ہیں او ر24لاکھ26ہزار435گانٹھ روئی تیار کی گئی ہے ۔ غیر فروخت شدہ سٹاک7 لاکھ 6 ہزار743گانٹھ کپاس اور روئی موجود ہے۔