اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار)پاک بحریہ کے سربرہ ایڈمرل محمدامجدخان نیازی نے ترکیہ، جرمنی اورآذربائیجان کادورہ کیااورمیزبان ممالک کی فوجی اوربحری قیادت سے ملاقاتیں کیں۔ تر جما ن پاک بحریہ کے مطابق ان ملاقاتوں میں بحری افواج کے درمیان دوطرفہ تعاون اورعلاقائی میری ٹائم سلامتی سے سے متعلق امورپرتبادلہ خیال ہوا۔ترکیہ کے دورہ کے دوران نیول چیف نے استنبول شپ یارڈپر پاک بحریہ کے ملجم کلاس کارویٹ جنگی جہاز پی این ایس خیبرکی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ وزیراعظم محمدشہبازشریف اورترکیہ کے صدررجب طیب ایردوان اس تقریب کے مہمانان خصوصی تھے۔اس دورے کے دوران نیول چیف کی اہلیہ بیگم عامرہ امجد نے جدیدترین پی این ایس خیبرکا افتتاح کیا۔جرمنی کی وفاقی وزارت دفاع آمدپرنیول چیف کاپرتپاک خیرمقدم کیاگیا، جرمن نیوی کے چاک وچوبنددستہ نے پاک بحریہ کے سربرہ کو گارڈآف آنرپیش کیا۔ نیول چیف نے جرمنی کی بحریہ کے انسپکٹرسے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیاگیا۔بعدازاں نیول چیف نے وہیلیم شاوین بحری اڈہ کادورہ کیا ، نیول چیف کو جرمن نیوی فلوٹیلا کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔نیول چیف نے جرمن بحری جنگی جہازکادورہ بھی کیا۔دارالحکومت باکوآمدپرآذربائیجان کی بحریہ نے نیول چیف کوگارڈ آف آنرپیش کیا۔بحری فوج کے سربراہ نے آذربائیجان کی بحری افواج کے کمانڈر اوروزیردفاع کرنل جنرل ذاکرحسنوف سے ملاقات کی۔ نیول چیف نے میزبان نیوی کو ایکس امن 23 اورپاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپواینڈکانفرنس میں شرکت کی دعوت دی جس کامقصد سمندری معیشت کو فروغ دینا اورممالک کے درمیان تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنا ہے۔بعدازاں نیول چیف نے نے ملٹری یونٹ اورآذربائیجان ہائیرملٹری سکول کادورہ کیا اورفیکلٹی اراکین سے ملاقات کی۔نیول چیف کے دورہ سے پاکستان اوران ممالک کے درمیان دفاعی شعبہ میں تعلقات میں مزید وسعت آئے گی۔
پاک بحریہ کے سربرہ کا ترکیہ، جرمنی اورآذربائیجان کادورہ
Dec 04, 2022