29گولڈ میڈلز حاصل کرنے پر ڈاکٹر کی تصویر پی جی ایم آئی و جنرل ہسپتال میں آویزاں کرنے کا اعلان 


لاہور ( نیوز رپورٹر) پاکستان کی طبی تاریخ میں پہلی بار ایم بی بی ایس کے امتحان میں جنرل ہسپتال سے منسلک امیر الدین میڈیکل کالج (پی جی ایم آئی) کے ڈاکٹر حافظ محمد ولید ملک نے 29گولڈ میڈلز حاصل کر کے ایک نیا ریکارڈ قائم کر دیا ،جو طویل عرصہ تک یاد رکھا جائےگا۔ پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر سردار محمد الفرید ظفر نے ہونہار ڈاکٹر اور فیکلٹی ممبران کو مبارکباد دیتے ہوئے اعلان کیا کہ ڈاکٹر ولید ملک کی تصویر پی جی ایم آئی، اے ایم سی اور ایل جی ایچ میں نمایاں طور پر آویزاں کی جائےگی تاکہ دیگر سٹوڈنٹس میں سبقت لے جانے کا جذبہ پیدا ہو۔


 اور زیادہ سے زیادہ محنت کر کے امتیازی نمبروں کے ساتھ اپنی تعلیم میں کامیابیاں حاصل کرنے کی کاوش کریں۔ 

ای پیپر دی نیشن