لاہور (خصوصی نامہ نگار) بھارت سے آنے والے ہندو یاتری پاکستان کے مختلف حصوں میں اپنی مذہبی رسومات کی ادائیگی کے بعد بھارت لوٹ گئے ہیں۔ ہندو یاتری بائیس نومبر کو واہگہ بارڈر کے راستے پہنچے، یاتریوں نے حیات پتافی میں شیو اوتاری ستگورو سنت سوامی شادا رام صاحب کی 314 ویں یوم پیدائش کی تقریبات میں شرکت کی۔ ہندو یاتریوں نے بنیادی طور پر صوبہ سندھ میں واقع اپنے مختلف مذہبی مقامات اور مندروں کا دورہ کیا۔ اور خوشگوار یادیں سمیٹتے ہوئے واہگہ بارڈر کے راستے بھارت روانہ ہوئے۔ مہمانوں کو متروکہ وقف املاک بورڈ کے افسران و عملے نے نیک خوشات کے ساتھ رخصت کیا۔ ہندوستانی یاتری بہترین مہمان نوازی پر حکومت پاکستان کے بے حد مشکور تھے اور پاکستان میں قیام کے دوران ان کے لیے کیے گئے انتظامات سے کافی مطمئن تھے۔
یاتری واپسی
ہندو یاتری مذہبی رسومات ادا کر کے بھارت واپس چلے گئے
Dec 04, 2022