لاہور (سپیشل رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان کی ممنوعہ فنڈنگ میں ایف آئی اے میں طلبی کے خلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی ہے۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس اسجد جاوید گھرال درخواست پر سات دسمبر کو سماعت کریں گے، جس میں عمران خان نے ممنوعہ فنڈنگ کے معاملے میں ایف آئی اے کے نوٹسز کو چیلنج کیا ہے۔ عدالت نے گزشتہ سماعت پر طلبی کے نوٹسز پر عمل درآمد روک دیا تھا۔ عدالت نے وفاقی حکومت اور ایف آئی اے سمیت دیگر متعلقہ فریقین کو نوٹس جاری کئے ہیں۔ درخواست میں عمران خان کے ایف آئی اے کی جانب سے طلبی کے نوٹسز کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔
ممنوعہ فنڈنگ،عمران
لاہور ہائیکورٹ: ممنوعہ فنڈنگ میں طلبی کے خلاف عمران کی درخواست سماعت کیلئے مقرر
Dec 04, 2022