لاہور (سپیشل رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس سے متعلق درخواستیں سماعت کیلئے مقررکر دی ہیں۔ چیف جسٹس ہائیکورٹ جسٹس محمد امیر بھٹی کی سربراہی میں 7 رکنی لارجر بنچ 5 دسمبر کو سماعت کرے گا۔ لارجر بنچ میں جسٹس ملک شہزاد احمد خان، جسٹس عالیہ نیلم، جسٹس سید شہباز علی رضوی، جسٹس وقاص رئوف مرزا، جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر اور جسٹس طارق سلیم شیخ شامل ہیں۔ پولیس کانسٹیبل خرم رفیق کی جانب سے سید فرہاد علی شاہ درخواست کے قابل سماعت ہونے کے متعلق دلائل دیں گے۔ انسپکٹر رضوان قادر اور کانسٹیبل خرم رفیق نے سانحہ کی دوسری جے آئی ٹی کو چیلنج کر رکھا ہے۔
لاہور ہائیکورٹ
لاہور ہائیکورٹ‘ سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس سے متعلق درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
Dec 04, 2022