چاروں صوبوں کو شکایات، عوام کر پٹ حکومت سے نجات چاہتے ہیں: مسرت چیمہ 


لاہور (نوائے وقت رپورٹ) ترجمان حکومت پنجاب مسرت جمشید نے کہا ہے کہ عمران خان نے اسمبلیوں کی تحلیل کی بات سیاست کے لیے نہیں پاکستان کے لیے کی ہے۔ یہ نام نہاد تجربہ کار ٹیم پاکستان کو بہت پیچھے لے گئی ہے۔ 22 لاکھ لوگ بے روزگار، دو کروڑ خط غربت سے نیچے چلے گئے ہیں۔ وزیر خزانہ پنجاب محسن لغاری اور وزیر خزانہ خیبرپختونخوا تیمور جھگڑا کے ہمراہ ڈی جی پی آر آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ عوام اس کرپٹ حکومت سے نجات چاہتے ہیں۔ فضل الرحمان نہ تین میں ہے تیرہ میں اور وہ  مایوسی کے عالم میں  لوگوں کی ماؤں بہنوں کو گالیاں دے رہا ہے۔ وفاق بتائے اگر الیکشن نہ ہوں تو  ملکی معیشت کی ڈوبتی کشتی کو بچانے کا کیا طریقہ ہے۔ اس اشرافیہ کے دولت بڑھ رہی ہے اور پاکستان کی معیشت ڈوب رہی ہے۔  22کروڑ 70 لاکھ کے ملک کا ہر روز ایک نئی دلدل میں دھنس رہا ہے۔ زرمبادلہ صرف 2 ممالک کے امانتوں کے علاوہ اپنے ڈیڑھ ارب ڈالر رہ گئے ہیں۔ خوراک مہنگی ہونے سے 2 کروڑ سے زائد عوام خط غربت سے بھی نیچے چلی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر وفاقی حکومت ہیلتھ انشورنس پریمئم نہیں دے گی تو صوبوں میں ہیلتھ کارڈ منصوبہ بند ہو جائے گا۔ وفاق سے تمام صوبوں کو شدید شکایتیں ہیں۔
مسرت جمشید 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...