اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) سینئر اینکر پرسن ارشد شریف کے قتل کی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے وزارت داخلہ میں رپورٹ جمع کر ادی یہ رپورٹ سیکرٹری داخلہ کی جانب سے سپریم کورٹ میں جمع کرائی جائیگی رپورٹ میں کمیٹی کی جانب سے کینیا میں کی گئی تحقیقات شامل ہیں جبکہ دبئی میں ہونے والی تحقیقات ابھی جاری ہیں جس میں ارشد شریف کیس کی تحقیقات کے لئے دبئی پولیس سے مختلف فون نمبروں کا ڈیٹا دینے کی بھی درخواست کی گئی ہے۔
ارشد شریف قتل