کاہنہ: خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی‘ 6 ملزم گرفتار‘ متاثرہ موجودہ ایڈریس سے غائب

Dec 04, 2022



کاہنہ (نامہ نگار) کاہنہ میں خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی کے واقعہ کے بعد مقامی پولیس نے مقدمہ درج کر کے 6افراد کو حراست میں لے لیا۔ جبکہ پولیس ریکارڈ کے مطابق مدعیہ نے پہلے بھی زیادتی 4 مقدمات مختلف تھانوں میں درج کروا رکھے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق قینچی امرسدھو کی عشرت بی بی نامی خاتون نے تھانہ کاہنہ میں مقدمہ درج کروایا جس مذکورہ خاتون نے نواحی علاقہ کچوانہ بستی کے 6 نوجوانوں نعمان وغیرہ پر الزام لگایا کہ وہ اپنی بہن کے گھر آہلو گائوں آئی جہاں سے نعمان نامی نوجوان اسے ورغلا کر کچوانہ بستی کے خالی مکان میں لے گیا، جہاں اس کے ساتھی پہلے سے موجود تھے۔ اس نے ساتھیوں سے مل کر اجتماعی زیادتی کی اور فرار ہو گئے، جس کا ایس پی ماڈل ٹاؤن حسن جاوید بھٹی نے نوٹس لیتے ہوئے 6 ملزموں کو حراست میں لیکر مزید تفتیش کے لیے جینڈر سیل کے حوالے کر دیا۔ جینڈر سیل کی انچارج میڈم ارم نے بتایا کہ مدعیہ نشہ کی عادی ہے اور اس نے تاحال میڈیکل کیلئے رابطہ کیا نہ اپنے پتہ پر موجود ہے۔ فیصل آباد بچے اور سیالکوٹ میں 7 سالہ لڑکے کو نشانہ بنایا گیا۔
زیادتی

مزیدخبریں