حکمرانوں نے پاکستان کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا:مظہر رندھاوا 

Dec 04, 2022


گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)جماعت اسلامی صوبائی حلقوں کے نومنتخب امرا کی تقریب حلف برداری اسلامک سنٹر میں ہوئی ،ضلعی امیر مظہر اقبال رندھاوا نے حلف لیا، صوبائی حلقوں کے زونل امرا  پی پی 53 خرم سلیم کھوکھر، پی پی 54 قمر رمضان حسن، پی پی 55 سردار عبدالرزاق، پی پی 56 مبشر حسین ڈھلوں، پی پی 57 حافظ امجد فاروق ، پی پی 59 عبدالستار شاکر، پی پی 60 راشد امین ، پی پی 61 حاجی فیض الحق، پی پی 62 ڈاکٹر طاہر بشیر ، پی پی 63 فرقان عزیز بٹ ، پی پی 64 ڈاکٹر محمد شریف گجرنے حلف اٹھا کر اپنی ذمہ داریوں سنبھال لیں،جبکہ ضلعی نائب امرا کیلئے ادریس ایوب شیخ ، محمد کاشف سجیل نے حلف اٹھا، اس موقع پر مظہر اقبال رندھاوا نے کہا ہے کہ حکمرانوں کے سودی نظام کے خاتمے کیلئے بیانات ، اعلانات تک محدود ہیں ،انہوںنے پاکستان کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا  ۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی عوامی مسائل کے حل کیلئے ہر پلٹ فورم پر آواز آٹھارہی ہے۔ 

مزیدخبریں