ملکی ترقی کیلئے عصبیت وتنگ نظری کو ہمیشہ کےلئے مسترد کرنا ہوگا،ثروت اعجاز قادری 

Dec 04, 2022


کراچی (نیوز رپورٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ کابل میں پاکستانی سفارت خانے اور ناظم الامور پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں ،بزدلانہ دہشتگردانہ کاروائیاں پاکستان اور افغانستان کے تعلقات کو نقصان نہیں پہنچاسکتے ،افغانستان حکومت واقعے کے ملزمان کے خلاف سخت کاروائی کرکے کیفرکردار تک پہنچائے ،پاکستان اور افغانستان کے حالات خراب کرنے والے دنیا کے امن کوتباہ کرنا چاہتے ہیں ،پاکستان افغابستان سمیت دنیا میں پائیدار امن چاہتا ہے ،استحصالی قوتیں دہشتگردی کے ذریعے دنیا کے امن کو تہس نہس کرنے کی سازش کررہی ہیں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے کابل میں پاکستان سفارت خانہ اور ناظم الامور پر قاتلانہ حالے کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کیا ،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ پر تشدد سیاست کسی طور بھی ملک وقوم کے مفاد میں نہیں ہے ،عوام کی خدمت کا دم بھرنے والوںنے ایوانوں میں پہنچ کر غربت کے خاتمے اور عوام کو روزگار ،صحت ،تعلیم دلانے کےلئے کام نہیں کئے ،ملک کو آگے لیجانا ہے تو عصبیت وتنگ نظری کی لعنت کو ہمیشہ کےلئے مسترد کرنا ہوگا ،سیاست عوام کو بلاتفریق رنگ ونسل فائدہ پہنچانے اور ان کے مسائل کو حل کرنے کا عندیہ دیتی ہے ،پاکستان کے استحکام عوام کی خدمت ،غربت کے خاتمے امن تعلیم اور انصاف کےلئے جدوجہد کرتے رہینگے،انہوںنے کہا کہ کارکنان الیکشن کی تیاریاں شروع کردیں ،نظام مصطفی کے نفاذ کےلئے جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں ، اسلام کے حقیقی فلسفے امن ،بھائی چارگی ،محبت واخوت اور احترام انسانیت کے پرچار سے اسلام وملک دشمنوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملادینگے ،انہوں کا کہنا تھا کہ اتحاد ویکجہتی اور شعور سے ایسی قوتوں کو پیچھے دھکیلنا ہوگا جنہوں نے عوام کے حقوق کے حصول کی بجائے استحصال کیا ہے ، عوام ملک میں حقیقی جمہوریت چاہتے ہیں جس میں عوام کے بنیادی مسائل آئینی وجمہوری انداز میں فوری حل ہوتے ہیں ۔#
ثروت اعجاز قادری 

مزیدخبریں