سیاسی ومعاشی استحکام کیلئے فوری انتخابات ناگزیر ہیں: چوہدری شفقت 


شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)تحریک انصاف کے تحصیل صدر چوہدری شفقت علی گجر اور جنرل سیکرٹری رانا مظفر محمود خاں نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت جب تک عام انتخابات کے انعقاد کا اعلان نہیں کردیتی ہم رکنے والے نہیں ،امپورٹڈ حکمرانوں کے مسلط رہتے ہم پر چین حرام ہے، عمران خان کے بیانیہ کی مقبولیت امپورٹڈ حکمرانوں پر بوکھلاہٹ طاری کئے ہوئے ہے یہ انتخابات سے راہ فرار حاصل نہیں کرسکتے انہیں قوم کا یہ اصولی مطالبہ تسلیم کرنا پڑیگا، صحافیوں سے مشترکہ گفتگو کرتے ان رہنمائوں نے کہا کہ ملک میں سیاسی ومعاشی استحکام کیلئے فوری اورمنصفانہ انتخابات ناگزیر ہیں لہٰذاء ضروری ہے کہ عام انتخابات کے فوری انعقاد کا اعلان کیا جائے۔ 

ای پیپر دی نیشن