شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری چودھری ذوالقرنین ڈوگر ایڈووکیٹ نے پیر سید حمزہ سجاد شاہ ایڈووکیٹ کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل شیخوپورہ کا دورہ کیا جہاں سپریٹنڈنٹ جیل فرخ سلطان نے ان کا استقبال کیا اور انہیں جیل سے متعلق بریفنگ بھی دی اور بتایا کہ جیل انتظامیہ اسیران کی فلاح وبہبود ،تعلیم وتربیت اور بہترین علاج معالجہ کیلئے حاصل وسائل اور اختیارات کو بروئے کار لارہی ہے اس وقت جیل میں گنجائش سے دوگنا اسیران بند ہیں ڈسٹرکٹ جیل ننکانہ کے چالو ہونے سے شیخوپورہ جیل پر اضافی بوجھ ختم ہوجائیگا ۔
جنرل سیکرٹری بار چودھری ذوالقرنین ‘ سید حمزہ سجاد کا ڈسٹرکٹ جیل شیخوپورہ کا دورہ
Dec 04, 2022