ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا سندھ تنظیمی کمیٹی کے مرکزی رکن حق نواز قائم خانی کے بھائی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار


کراچی (نیوز رپورٹر)ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے سندھ تنظیمی کمیٹی کے مرکزی رکن حق نواز قائم خانی کے بھائی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔اپنے ایک تعزیتی بیان میں ڈاکٹر خالدمقبول صدیقی نے حق نواز قائم خانی سمیت مرحوم کے تمام سوگواران سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انھیں صبر کی تلقین کی اور کہاکہ اس دکھ کی گھڑی میں ایم کیو ایم پاکستان برابر کی شریک ہے۔ڈاکٹر خالدمقبول صدیقی نے دعاکی کہ اللہ تعالءمرحوم کو جنت الفردوس میں اعلءمقام عطا کرے اور تمام سوگوران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی

ای پیپر دی نیشن