میرا سوشل میڈیا اکاﺅنٹ جعلی ہے‘ ڈاکٹر عبدالرزاق مرناس 

Dec 04, 2022


میرپور ماتھیلو (نامہ نگار) سابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر گھوٹکی ڈاکٹر عبدالرزاق مرناس نے اپنے نام سے منسوب سوشل میڈیا پر وائرل خط کو جعلی اور من گھڑت قرار دے دیا، چیف سیکریٹری سندھ کو خط لکھ کر آگہی فراہم کی، ایف آئی اے سے ملوث افراد کے خلاف کارروائی کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق سابق اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق مرناس نے چیف سیکریٹری سندھ کو ایک خط لکھ کر آگاہ کیا ہے کہ ان کے نام سے منسوب سوشل میڈیا پر وائرل خط جلعی اور من گھڑت ہے جس میں ضلع گھوٹکی سے تعلق رکھنے والے حکمران جماعت کے اراکین اسیمبلی ،ایک صوبائی وزیر اور انتظامی افسران پر بے بنیاد اور حقائق کے برعکس الزامات لگائے گئے ہیں، جن میں کسی بھی قسم کی صداقت نہیں، انہوں نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات پر محکمہ صحت سے جلعسازی کی بنیاد پر بھرتی ہونے والے برطرف کئے گئے ملازمین پروپیگنڈا کرتے رہتے ہیں، جنہوں نے میری جعلی دستخط سے چیف سیکریٹری سندھ کو من گھڑت خط لکھ کر سوشل میڈیا پر وائرل کروایا ہے، انہوں مزید کہا کہ جن لوگوں سے یہ کام کیا ہے ان کے خلاف کارروائی کے لئے ایف آئی اے سے بھی درخواست کی گئی ہے۔
سوشل میڈیا اکاﺅنٹ

مزیدخبریں