حیدرآباد(بیورو رپورٹ)حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی(حیسکو)کے چیف ایگزیکیٹو آفیسر محمد خان سوہو نے حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ممبران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی وفاقی وزیر پاور ڈویژن خرم دستگیر سے سفار ش پر باسکٹ مانٹیڈ کرین حیسکو کو جلد مل جائیں گی جس کا افتتاح ایچ سی سی آئی صد ر عدیل صدیقی کریں گے،کسٹمر کی شکایات کا ازالہ اولین ترجیحات ہیں، میرے دروازے کسٹمرز کے لئے کھلے ہیں، آن لائن اوپن کچہری میں کسٹمر کے مسائل کے حل میں کامیابی ہوئی ہے،کسٹمر کی سہولت کے لئے ٹرانسفارمر مینٹینس ورکشاپ بنا رہے ہیں، حیسکو کے پاس وسائل کی کمی نہیں ہے، 70فیصد ریکوری ہو رہی ہے، جبکہ لائن لاسز کی شرح 30فیصد ہے، حیسکو کی ریکوری کی شرح بہتر کرنے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں، حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کمرشل ریکوری میں حیسکو سے تعاون کرے،حیدرآباد الیکٹر ک سپلائی کمپنی اپنے پاﺅں پر کھڑی ہوگی تو زیا دہ اچھی سروس مہیا کی جا سکے گی، محدود وسائل میں کسٹمر کو بہترین سروس دے رہے ہیں،حیدرآباد کے 32فیڈر پر لائن لاسز کی شرح صفر ہے۔ کو ٹری میں ماڈل کسٹمر سینٹر بنایا ہے، جبکہ حیدرآباد کے کسٹمر سینٹر کو بھی جدید خطوط پر استوار کر رہے ہیں، موسم سرما میں لائنوں کی مرمت اور نئے فیڈر لگائے جا رہے ہیں، تاکہ آئندہ گرمیوں میں عوام کو بجلی کی بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں،ہو سڑی فیڈر پر لائنوں کی مرمت کا کام مکمل کر لیا گیا ہے،ٹنڈو آدم اسمال انڈسٹریز فیڈر بھی دیں گے۔حیدرآبا د چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی نے چیف ایگزیکیٹو آفیسر حیسکو محمد خان سوہو کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد انڈسٹریل زون گھی فیڈر ٹو پر مرمت کا کام مکمل ہو چکا ہے اور ہو سڑی فیڈر پر مرمت کا کام تکمیل کے مراحل میں ہے جس پر ہم آپ کا شکریہ ادا کرتے ہیں،تاجر برادری کا ملک کی معیشت کی جی ڈی پی میں90فیصد حصہ ہے، تاجر برادری حیسکو کو 29فیصد ریوینیو فراہم کر رہی ہے،حیسکو اور صنعت و تجا رت کا چولی دامن کا ساتھ ہے،دونوں ادارے ایک دوسرے کے تعاون کے بغیر نہیں چل سکتے، موسم سرما میں لو ڈشیڈنگ سے صنعت و تجا رت کے شعبے کو مشکلات کا سامنا ہے،آئے دن ٹرانسفارمر جلنے سے کاروبا ری سرگرمیاں متاثر ہو تی ہیں،ان شکایات سے تاجر برادری اور حیسکو انتطامیہ میں فاصلے بڑھنے کا اندیشہ ہے،ہم چاہتے ہیں کہ صنعت و تجا رت سے وابستہ کسٹمر کے مسائل کو ترجیحی بنیا دوں پر حل کیا جانا چاہئے۔
حیسکو چیف حیدرآباد
حیدرآباد الیکٹر ک سپلائی کمپنی اپنے پاﺅں پر کھڑی ہوگی تو زیا دہ اچھی سروس مہیا کی جا سکے گی‘ محمد خان سوہو
Dec 04, 2022