معذور افراد سے حکومتوں کو کوئی سروکار نہیں ‘ مقامی این جی او 


نواب شاہ (بیورو رپورٹ ) نواب شاہ میں معذور افراد کے عالمی دن کے موقع پر مقامی این جی او کی جانب سے ریلی نکالی گئی جس میں بڑی تعداد میں معذور افراد نے شرکت کی تاہم ریلی میں ضلعی حکومت کی جانب سے ایک بھی آفیسر شریک نہیں ہوا ۔معذور افراد کے عالمی دن کے موقع پر نکالی جانے والی ریلی مختلف راستوں سے ہوتی پریس کلب پہنچی جہاں معذور افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا انہوں نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے اس موقع پر احتجاجی شرکاءنے شدید نعرے بازی بھی کی ان کا کہنا تھا معذور افراد کا ہر سال دن منایا جاتا ہے مگر نواب شاہ میں نکالی جانے والی ریلی میں ڈپٹی کمشنر سمیت کسی بھی افسران کی عدم شرکت سے ظاہر ہوتا ہے کہ انہیں معذور افراد سے کوئی سروکار نہیں ۔ معذوروں کا عالمی دن تو منایا جاتا ہے مگر کوئی معذوروں کو ان کے حقوق دینے کے لئے تیار نہیں ریلی میں شریک افراد نے نعرے بازی کی اور سندھ حکومت سے مطالبہ کیا کہ معذور افراد کو بھی ان کا حق دیا جائے۔
معذور افراد

ای پیپر دی نیشن