روہڑی (نامہ نگار ) سردی میں اضافہ ہوگیا، روہڑی اور گردنواح کے علاقوں میں شدید دھند ،قومی شاہراہ پر بھی شدید دھند چھائی رہی، ٹھنڈی ہواو¿ں و سردی نے لوگوں کو محصور کردیا۔
،گرم اشیاءو کپڑوں کی مانگ میں اضافہ ۔تفصیلات کے مطابق ملک کے دیگر شہروں کی طرح روہڑی اور اسکے گرد نواح کے مختلف علاقوں میں چلنے والی ٹھنڈی ہواﺅں کے باعث ٹھنڈ میں اضافہ کیساتھ ہی رات اور صبح کے اوقات میں شدید دھند چھائی رہی لوگ ٹھنڈ کو کم کرنے کیلئے دھوپ کی تلاش کرتے رہے دھند کے باعث روہڑی کے نواحی علاقوں سمیت ہائی ویز و قومی شاہراو¿ں پر بھی شدید دھند کے باعث گاڑیوں کی رفتار انتہائی کم رہی اس کے علاوہ رات اور صبح کے اوقات میں روہڑی ریلوئے اسٹیشن پر بھی کئی ٹرینیں تاخیر کا شکار نظر آئی، جس کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا محکمہ موسمیات کے مطابق اندرون سندھ سردی میں اضافے کیساتھ مزید شدید دھند رہنے کا امکان ہے۔ جبکہ دھند کے باعث شہر کی سڑکوں پر صبح اور رات کے وقت ٹریفک معمول سے کم رہا جبکہ گرم اشیائ کی مانگ میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے۔