شہید بےنظیر بھٹو ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے سندھی کلچر ڈے پر ریلی نکالی


حیدرآباد(بیورو رپورٹ)شہید بے نظیر بھٹو ویلفیئر سوسائٹی پاکستان کی جانب سے سندھی کلچر ڈے کے حوالے سے ایک ریلی نکالی گئی جس کی قیادت ایڈووکیٹ محمد حسن چانڈیو و عامر لطیف زرداری کر رہے تھے ریلی میں شریک نوجوان سندھ کا ثقافتی لباس ٹوپی و اجرک زیب تن کئے سندھی نغموں پر رقص کرکے خوشی کا اظہار کر رہے تھے،اس موقع پر رہنما¶ں نے کہا کہ سندھی ثقافت کا دن سندھ کی ہزاروں سالوں کی تاریخ ہے،سندھ دھرتی ہمیشہ پرامن و بھائی چارے کا درس دیتی ہے،سندھ کی اجرک ٹوپی اور پٹکا ہماری ثقافت کی پہچان ہے اور یہی وجہ ہے کہ ہم سندھ کی ثقافت کا دن عید کی طرح منا رہے ہیں۔
بےنظیر بھٹو ویلفیئر

ای پیپر دی نیشن