نواب شاہ (بیورو رپورٹ )نواب شاہ کے لاکھوں شہری پینے کے صاف پانی سے محروم زیر زمین کھاری پانی کے استعمال کے باعث پیٹ اور دیگر بیماریاں پھیل گئیں ضلعی انتظامیہ عوام کو صاف پانی کی فراہمی میںمکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے اربوں روپے کی لاگت سے بنایا جانے والا ایشیاءکا سب سے بڑا واٹر فلٹر پلانٹ فیل ہوگیا ۔واضع رہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کی دور حکومت میں نواب شاہ میںاربوں روپے کی لاگت سے ایشیا ءکا سب سے بڑا واٹر فلٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ بنایا گیا۔
جس کا مقصد نواب شاہ کے لاکھوں شہریوں کو پینے کا صاف پانی فراہم کرنا تھا تاہم ایک جانب اربوں روپے لگا کر پروجیکٹ مکمل کردیا گیا مگر دوسری جانب پانی سپلائی کرنے کے لئے زیر زمین پانی کی لائنیں ہی نہیں بچھائی جاسکی اور کئی سال گذرنے کے باوجود آج تک نواب شاہ کے لاکھوں شہر ی تاحال زیر زمین کھاری پانی پینے پر مجبور ہوگئے ہیںجبکہ اربوں روپے گندے پانی میں ڈوب گئے۔ شہری و سماجی حلقوں کے مطابق عوام کو کوئی پرسان حال نہیں ضلعی انتظامیہ آنکھوں پر پٹی باندھ کر سب ٹھیک ہے کے راگ الاپ رہی ہے مگر عوام کے بنیادی حقوق فراہم نہیں کئے جارہے ۔