حیدرآباد(بیورو رپورٹ) سابق وفاقی وزیر و پی ٹی آئی کے صوبائی رہنما لیاقت جتوئی نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم عمران کی دعوت پر مذاکرات کی میز پر آئے، ملکی بحران کا حل نئے پارلیمانی انتخابات میں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حیدر آباد کے جہیجو ہا¶س میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔16 سال سے زرداری لیگ سندھ کو لوٹ رہی ہے، صوبائی وزیر آبپاشی علی حسن زرداری محکمہ آبپاشی کے تمام فنڈز زرداری کو منتقل کر رہے ہیں۔ حالیہ سیلاب زدگان کے آنے والے اربوں روپے فنڈ کو بے دردی سے کھایاجارہاہے۔ آج بھی سیلاب متاثرین کھلے آسمان تلے بیٹھے ہیں۔دادوضلع کو 85 فیصد نقصان پہنچا۔ ڈاکٹر عاصم کی 475 ملین روپے کی کرپشن کا پتہ نہیں چل سکا، مٹیاری کے ڈی سی عدنان رشید پر 2 ارب 14 کروڑ اور نوشہروفیروز کے ڈی سی پر3 ارب 61 کروڑ کی کرپشن کا الزام ہے۔ ایف آئی اے صرف پی ٹی آئی رہنما¶ں کے پیچھے لگی ہوئی ہے۔ سندھ کی زراعت تباہ ہو چکی ہے، گنے کے کاشتکاروں کے 44 ارب روپے سندھ حکومت کے پاس پڑے ہیں،جو سندھ حکومت دینے کو تیار نہیں، جس کی وجہ سے کسانوں کی مالی حالت انتہائی خراب ہے۔ تاہم 8 ماہ کے دوران 11 کین کمشنرز کو تبدیل کیا گیا۔سندھ حکومت نے بلدیاتی انتخابات مکمل ہونے سے پہلے ہی فنڈز جاری کر کے الیکشن میں دھاندلی شروع کر دی ہے۔صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کے بیان پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شرجیل انعام میمن اپنے قد اور وزن سے زیادہ باتیں کر رہے ہیں۔عمران سندھ آئیں گے اور دیکھیں گے کہ عمران خان پر کون حملہ آور ہوگا۔شرجیل انعام میمن پر 5 ارب روپے سے زائد کے غیر قانونی اشتہارات جاری کرنے اور 2 ارب روپے سے زائد کے غیر قانونی اثاثے رکھنے کا الزام ہے جب کہ ان پر ہزاروں ایکڑ اراضی پر قبضے کا بھی الزام ہے۔ مزید سوالوں کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات میں ملک کے ادارے غیر جانبدار رہیں گے۔
لیاقت جتوئی