جاپان، برطانیہ اور اٹلی کا مشترکہ طور پر جدید لڑاکا طیارہ بنانے کا فیصلہ


ٹوکیو (این این آئی) جاپان، برطانیہ اور اٹلی کے درمیان مشترکہ طور پر جدید لڑاکا طیارہ بنانے کیلئے معاہدے کا اعلان اگلے ہفتے متوقع ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ پہلا موقع ہے کہ جاپان امریکا کے علاوہ کسی اور ملک کیساتھ دفاعی ساز و سامان سے متعلق ایک اہم معاہدہ کرنے جا رہا ہے۔معاہدے کے تحت برطانیہ کا ٹیمپسٹ طیارہ اور جاپان کے ایف ایکس فائٹر پروگرام کا انضمام کرکے ایک نیا جدید لڑاکا طیارہ بنایا جائے گا۔اس معاہدے کا اعلان جاپان کی طرف سے نئی قومی سلامتی حکمت عملی اور ملٹری پروکیورمنٹ پلان سے قبل کیا جائے گا۔
جاپان کی نئی قومی سلامتی حکمت عملی کا اعلان دسمبر کے وسط تک کر دیا جائیگا۔
مشترکہ طیارے

ای پیپر دی نیشن