راولپنڈی (جنرل رپورٹر)ایچ سی سی ایس ایجوکیشنل سسٹم راولپنڈی میں ثقافتی شو کا اہتمام کیا گیا،ثقافت کسی بھی علاقے کی پہچان ہوتی ہے اور پاکستان اس لحاظ سے سب سے آگے ہے،شو میں چاروں صوبوں بشمول کشمیر اور گلگت بلتستان کی ثقافت کو بڑی خوبصورتی کے ساتھ پیش کیا گیا، بچوں نے اساتذہ کی نگرانی میں بہت عمدگی کے ساتھ اپنے اپنے کلچر کو پیش کیافوک میوزک کا بھی بندوبست کیاگیاتھا جسے بہت پسند کیا گیا. اس کے علاوہ بچوں نے خوردونوش کے اسٹالز بھی لگائے تھے. ہر صوبے کی ثقافت کے مطابق ڈشز تیار کی گئی تھیں ڈائریکٹر ایچ سی سی ایس سید شاہد علی اور منیجنگ ڈائریکٹر سید عمرفاروق نے انتظامات کا جائزہ لیا۔