راولپنڈی( محبوب صابر سے)سب رجسٹرار اربن سٹی اور رورل نے رجسٹریشن کیلئے دی جانےوالی تمام دستاویزات کے ساتھ پیش کئے جانے والے تمام کاغذات چالان اور فیسوں کی تصدیق لازمی قرار دیتے ہوئے رجسٹریشن برانچ کے عملے کو ہدایات جاری کر تے ہوئے کہا ہے غفلت اور لاپرواہی برتنے والے افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی، رپورٹ کے مطابق اربنIسٹی اور رول کے علاقوں میں واقع قیمتی اراضی کی رجسٹریشن سمیت دیگر دستاویز جب رجسٹریشن کیلئے پیش کی جاتی ہے تو اس کے ساتھ ایف بی آر ، ضلع ٹیکس، گین ٹیکس ایڈوانس ٹیکس چالان اور دیگر کاغذات جمع کرائے جاتے ہیں جن کو متعلقہ کلرک اور عملہ چیک کرتا ہے جس کے بعد رجسٹرڈ کا مرحلہ آتا ہے ، اس حوالے سے سب رجسٹرار سید اسد شیرازی نے برانچ کے تمام عملے کو ہدایات دی ہیں جب بھی کوئی دستاویز درج ہونے کیلئے آ ئے تو اس کے جو کاغذات پیش کئے جاتے ہیں ان کو باریک بینی سے چیک کیا جائے۔