او جی ڈی سی ایل سپانسر ، 15 طالب علموں کی آئی بی اے سے تعلےم مکمل


اسلام آباد(خبرنگار)آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کے نیشنل ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت طالب علموں کے پہلے بیچ نے انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن ((آئی بی اے)کراچی سے گریجوایشن مکمل کر لی جنہیں آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل)نے سپانسر کیا تھا ۔واضح رہے یہ بیچ پندرہ طالب علموں پر مشتمل تھا جنہیں بزنس ایڈمنسٹریشن، اکاﺅنٹنگ اینڈ فنانس، میتھامیٹکس، اکنامکس، کمپیوٹر سائنس میں ڈگریاں دی کی گئیںایم ڈی سی ای او او جی ڈی سی ایل خالد سراج سبحانی اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر سروسز اوجی ڈی سی ایل ضیا صلا ح الدین نے گریجوایشن تقریب سے قبل طالب علموں سے ملاقات کی اور انہیں کامیابی پر مبارک باد دی،ذرائع کے مطابق 2016 میں او جی ڈی سی ایل اور آئی بی اے کراچی نے او جی ڈی سی ایل ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے لئے معاہدہ پر دستخط کئے تاکہ دیہی علاقوں سے تعلق رکھنے والے ضرورت مند اور پسماندہ طالب علموں کو پڑھنے کا موقع دیا جاسکے۔
تب سے اب تک 205 طلبا نے آئی بی اے کی اعلی تعلیم یافتہ فیکلٹی کی نگرانی میں اورینٹیشن سیشنز میں شرکت کی ہے۔

ای پیپر دی نیشن