سپیشل افرادکے مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی


راولپنڈی(جنرل رپورٹر)سپیشل پرسن کے عالمی دن کے موقع پر'' معذوری کو مجبوری نہ بننے دیں ''کے سلوگن کے تحت منعقدہ تقریب میں محکمہ سوشل ویلفیئر اور ڈائریکٹوریٹ آف کالجز نے اعلان کیاہے کہ سپیشل افراد کے لیے سپیشل وقت نکال کر ان کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی،راولپنڈی پریس کلب میں وائس آف سپیشل پرسن تنظیم کے تحت ہونے والے فنکش میں ڈائریکٹر کالجز راولپنڈی ڈویژن پروفیسر شیر احمد ستی، ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر رانا سہیل، ڈپٹی ڈائریکٹر نبیلہ ملک، وائس آف سپیشل پرسن کے صدر نبیل ستی، جنر ل سیکرٹری سعدیہ اکرم فنانس سیکرٹری سید وجیہ الحسن، ملک یاسر، اسد محمود، سپیشل ایجوکیشن کے سابق ڈائریکٹر عبدالمنان، جوانٹ سیکرٹری این پی سی شکیلہ جلیل، ایپکا سکول ایجوکیشن کے صدرراجہ آفتاب ستی اور دیگر نے شرکت کی۔

، نبیل ستی نے کہاکہ اس وقت راولپنڈی کے سرکاری محکموں میں 410سیٹوں پر سپیشل پرسن کی بھرتی ہونی باقی ہے، ڈائریکٹر راناشاہد، ڈپٹی ڈائریکٹر نبیلہ ملک نے کہاہے کہ سپیشل پرسن کے لیے آنے والی امداد بروقت تقسیم کی۔
، مزید دس لاکھ روالپنڈی کے لیے پراسس میں ہے اگلے چند دنوں میں امدادی چیک تقسیم کردینگے، امدادی چیک، دس سلائی مشنیں، ایک سو وائٹ کین، ایک سو ٹاکنگ واچ بھی تقسیم کیے گئے۔

ای پیپر دی نیشن