ملتان‘میاں چنوں(خصوصی رپورٹر‘خبرنگار ) ملتان خانیوال میں بھی پانچ تا دس دسمبر تک نیوٹریشن ویک منایا جائے گا اس سلسلہ میں تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ضلعی محکمہ صحت نیوٹریشن ویک کے دوران ضلع بھر میں دو سال تک کی عمر کے بچوں کی ویکسی نیشن کرے گا اور ضلعی محکمہ صحت کی ٹیمیں گلی محلوں اور تعلیمی اداروں میں پہنچ کر پانچ سال تک کے بچوں کی ڈی ورمنگ اور سکریننگ کریں گی علاوہ ازیں حاملہ عورتوں کو ٹی ٹی ویکسین لگائی جائے گی جبکہ غذائی کمی کے شکار بچوں کی سکریننگ اور ان کے والدین کو ان کی غذائی ضرورتوں کا مکمل خیال رکھنے کی خصوصی تاکید کی جائے گی۔