ملتان وہاڑی روڈ کھنڈرات میں تبدیل‘ حادثات معمول 


جہانیاں (نمائندہ نوائے وقت ) مختلف حکومتوں کی طفل تسلیاں ،وہاڑی ملتان روڈ کی تعمیر کا خواب پندرہ برس بعد بھی شرمندہ تعبیر نہ ہو سکا، مختلف حکومتوں کی جانب سے روڈ کی جانب سے ” جلد تعمیر“ کے سہانے سپنے دکھائے گئے،سابق وزیر اعظم اور وزرائے اعلیٰ کی جانب سے بھی تعمیر کے اعلانات کیے گئے تھے، وہاڑی تا ملتان براستہ پل چودہ مخدوم رشید روڈ (ملتان دہلی روڈ) طویل عرصے سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار اور کھنڈرات کا منظر پیش کررہا ہے، یہ روڈ اب خونی سڑک کا روپ دھار چکا ہے،حادثات معمول بن چکے ہیں،بڑے بڑے گڑھے سینکڑوں قیمتی جانیں نگل چکے ہیں۔شہریوں محمد لطیف خان خٹک،چوہدری شفیق خاور،چوہدری ثناءاللہ جٹ،محمد عارف سعید،مظہر ندیم،شاہ زیب سمیت دیگر نے وزیر اعظم سے مطالبہ کیا ہے کہ اس روڈ کی تعمیر جلد ممکن بنائی جائے تاکہ عوام کو آسان سفری سہولت میسر آسکیں۔

ای پیپر دی نیشن