وہاڑی(نامہ نگار)ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال وہاڑی انچارج میڈیکل وارڈ ڈاکٹر حافظ سلمان علی رانا کو معروف انٹر نیشنل دوا ساز کمپنی سی سی ایل کی جانب سے میڈیکل کالج ساہیوال کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر عمران پروفیسر ڈاکٹر عبدالرشید نے بیسٹ پرفارمنس پر سلام ایوارڈ دیا ڈاکٹر حافظ سلمان علی رانا نے بتایا کہ دکھی انسانیت کی خدمت بہت بڑا اعزاز اس لیے دن رات یکسوئی سے اپنے فرائض منصبی انتہائی پروفیشنلزم کے ساتھ انجام دینا میری پہلی ترجیح رہی ہے۔
وہاڑی ہسپتال کے ڈاکٹر حافظ سلمان رانا کو بہتر کارکردگی پر ”سلام ایوارڈ“ سے نوازا گیا
Dec 04, 2022