ملتان (خصوصی رپورٹر) ڈپٹی کمشنر ملتان محمد وٹو نے کہا ہے کہ اپنے اردگرد موجود معذور افراد کی باعزت مدد کرکے انسانیت کا پرچم بلند کیجئے اللہ تعالیٰ نے سپیشل افراد کو بہت سی صلاحیتوں سے نوازا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بطور مہمان خصوصی معذور افراد سے اظہار یکجہتی کے عالمی دن کے موقع پر ڈسٹرکٹ آفیسر سپیشل ایجوکیشن ملتان کے زیراہتمام منعقدہ ”سپیشل چلڈرن فن فیئر‘ “ سے خطاب میں کیا صدارت ڈسٹرکٹ آفیسر سپیشل ایجوکیشن میاں محمد ماجد نے کی مہمانان گرامی میں ڈائریکٹر حج ملک ریحان عباس کھوکھر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرہیڈ کوارٹر ملتان رانا محمد اخلاق،ایس پی گلگشت قاضی علی رضا، ریجنل ڈائریکٹر سپیرئیر گروپ آف کالجز جنوبی پنجاب پروفیسر محمد یاسر طاہر خان،ڈائریکٹر ملتان آرٹس کونسل سلیم قیصر، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر محمد اسلم خان قیصرانی، صدر ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن نعیم اقبال نعیم، مذہبی سکالر پروفیسر عبدالماجد وٹو اور چیف ایگزیکٹو UAE گروپ آف ایوسی ایٹس پاکستان شیخ عادل فاروق شامل تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پنجاب گورنمنٹ خصوصی بچوں کی تعلیم و تربیت پر خاص توجہ دے رہی ہیں ان بچوں کو فری تعلیم، یونیفارم، کتابوں کے ساتھ ساتھ ماہانہ وظیفہ بھی دیا جاتا ہے ملتان میں جلد سپیشل طلباءکے لے خصوصی ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ بنا رہے ہیں جہاں سپیشل طلباءکو ہنر سکھائے جائیں گے میاں محمد ماجد نے کہاکہ ہمیں چاہیے کہ ہم جتنا ہوسکے ان سپیشل بچوں کے لیے کام کریں ڈائریکٹر حج ملک ریحان عباس کھوکھر نے کہا کہ خصوصی افراد ہماری انسپائریشن ہیں خصوصی بچوں کو دیکھ کر مجھے ہمت، حوصلہ اور نئی زندگی ملتی ہے۔ اس موقع پر خصوصی بچوں نے ٹیبلوز، خاکے اور تقاریر پیش کر کے حاضرین سے خوب داد سمیٹی جبکہ اختتام پر تمام بچوں میں انعامات تقسیم کئے گئے۔
چلڈرن فن فیئر