کوٹ ادو( خبر نگار ) سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ ،میڈیکل سوشل ویلفیئر اینڈ پنجاب بیت المال ،سول سوسائٹی نیٹ ورک کوٹ ادو اور ضلع کوٹ ادو کی مقامی این جی اوز کے زیر اہتمام ،جینڈر ویکسی نیشن اور معذوروں کے عالمی دن کے حوالے سے الگ الگ پروگرام انعقاد کیے گئے ، مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو عامرمحمود تھے ،تقریبات میں ،خواتین کے حقوق اور جنسی ہراسمنٹ سے محفوظ رکھنے اور ،معذور افراد کو معاشرے میں کارآمد اور ان کے حقوق پر زور دیا گیا ، اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو عامر محمود ،عارف نعیم سوشل ویلفیئر آفیسر ،سعدیہ تسنیم میڈیکل سوشل ویلفیئر آفیسر اور مہر عنصر الرحمن کھیڑا نے معذور بچوں میں تحائف بھی تقسیم کیے ،اسسٹنٹ کمشنرنے تقریب میں آے مہمانوں کو اورینج ڈے کے حوالے سے بیج بھی لگائے ،تقریب میں ایم ایس ڈسٹرکٹ ہسپتال ڈاکٹر ضیا انجم،ڈاکٹر عبد الرحمن ہیڈ کاشف سلیم،عارف نعیم ،سعدیہ تسلیم ،پنجاب پولیس سے جینڈر کرائم ہیڈ ایس آئی سعیدہ خالق ،مس وحیدہ رانی مدنی وومن ڈیویلپمنٹ ،ڈاکٹر منظور خٹک ادارہ براے سماجی و معاشی ترقی ،عبدالرحمان غریب پرور سوسائٹی ،مس شائستہ رحمان پیس آرگنائزیشن ،ڈاکٹر مہر خلیل الرحمٰن مہر ویلفیئر سوسائٹی ،مختیار بھٹہ سوشل ویلفیئر سوسائٹی ،قاسم گورچانی پاسبان ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن ،ڈاکٹر عبدالہادی جناح ویلفیئر سوسائٹی ،خالد خان گورمانی رورل ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن ،میری شاہد رسول میری سٹوپ ،چوہدری اسامہ محمود ،پرنسپل ڈاکٹر نعمان کھر اور دیگر شرکا نے خطاب کیا۔