ملتان(سپیشل رپورٹر)پنجاب بار کونسل کی جانب سے وکلاءکے لئے بنائے گئے بینولینٹ فنڈز کی وصولی شروع کردی گئی جو وکلاء ایک سال کے لئے اس سکیم میں شامل ہونا چاہتے ہیں وہ فنڈز جمع کروا سکتے ہیں ،وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل سید جعفر طیار بخاری نے کہا کہ 2 ہزار روپے جمع کروانے والے وکلاء اس سکیم میں ایک سال کے لئے رجسٹریشن کرا سکتے ہیں، بینولینٹ فنڈ سکیم کے تحت حادثاتی موت کی صورت میں وکیل کی فیملی کو 10 لاکھ روپے ملیں گے۔