میلسی(نمائندہ نوائے وقت)جماعت اہلسنت پنجاب کے معاون و خصوصی مشیر ڈاکٹر راو¿ محمد خلیل نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جماعت اہلسنت ملک میں نظام مصطفیٰ کے نفاذ اور مقام مصطفیٰ کے تحفظ کے لیے مرکزی امیر صاحبزادہ پروفیسر سید مظہر سعید کاظمی شاہ کی قیادت میں عملی جدوجہد کررہی ہے پنجاب بھر کے ڈویژنل عہدیداران کو ہدایت کی ہے کہ وہ اضلاع و تحصیل اور نچلی سطح تک پیغام مصطفیٰ کو عام کریں اور جماعت اہلسنت کو منظم اور فعال بنا کر عوام کے فلاح و بہبود کے لیے جدوجہد کریں عریانی، فحاشی، بے راہ روی کے خاتمے کے لئے عوام سے مل کر اپنا اپنا کردار ادا کریں۔