کرم پور ( نامہ نگار )کرم پور مین بازار اور اندرون بازار میں تجاوزات مافیا کا قبضہ جاری،عوام کا گزرنا محال،طلباءو طالبات کو بھی پریشانی کا سامنا،چوکوں میں غیر قانونی رکشہ و گدھا رہڑی سٹینڈ بن گئے،رہڑی ٹھیلے والے بھی مین روڈ پر کھڑے ہوگئے،حکام بالا نوٹس لیں۔اہلیان کرم پور نے ڈی سی وہاڑی سے اپیل کی کہ صورتحال کا نوٹس لیا جائے اور تجاوزات ختم کی جائیں۔