خصوصی افراد معاشرے کا حصہ‘ نظرانداز کر کے ہم ترقی نہیں کر سکتے: محمد انور

Dec 04, 2022


وہاڑی (خبر نگار) محکمہ سوشل ویلفیئر کے زیر اہتمام ریڈز پاکستان کے تعاون سے گورنمنٹ سپیشل ایجو کیشن سکول میں خصو صی افراد کے عالمی دن کے موقع پر تقریب کے مہمان خصو صی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید وسیم حسن تھے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن میاں نعیم عاصم، ریٹائر ڈائر یکٹر سوشل ویلفیئر رائے اختر اظہر،ڈپٹی ڈائر یکٹر سوشل ویلفیئر محمد انور، ڈپٹی ڈی ای ایلیمنٹری اکبر علی،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر مسرت شاہین اور دیگر افسران موجود تھے۔تقریب میں خصو صی طلبہ و طالبات نے اشاروں کے زبان میں قومی ترانہ پیش کیا اور ملی نغمے، ٹیبلو اور کلچرل ڈریس شو بھی پیش کئے گئے سید وسیم حسن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خصو صی افراد معاشرے کے مفید رکن ہیں اور صلاحیتوں میں کسی سے کم نہیں ہیں ہم نے ان خصو صی بچوں کا حوصلہ بڑھانا ہے معاشرے میں عام لوگوں سے زیادہ عزت و مقام دینا ہے انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب خصو صی افراد کو ہر شعبہ ہائے زندگی میں خصوصی مواقع فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے ڈپٹی ڈائر یکٹر سوشل ویلفیئر محمد انور نے کہا کہ سپیشل افراد ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہیں انہیں نظر انداز کرکے ہم ترقی نہیں کر سکتے بعدازاں سپیشل طلبہ وطالبات میں میڈلز تقسیم کئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید وسیم حسن نے خصو صی طلبہ وطالبات میں بہترین پرفارمنس پر ٹرافیاں تقسیم کیں۔

مزیدخبریں