جنیوا(شِنہوا)عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)نے کہا ہے کہ دنیا کوویڈ19وبا کا ہنگامی مرحلہ ختم کرنے کے بہت قریب ہے، تاہم اس نے یہ انتباہ بھی کیا کہ اومی کرون اب بھی دنیا بھر میں تیزی سے گردش کرتی ہوئی اموات کی بڑی تعداد کا باعث بن رہا ہے۔ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ادھانوم گبریسس نے ایک پریس بریفنگ میں کہا کہ ہم یہ کہنے کے قابل ہونے کے بہت قریب ہیں کہ وبا کا ہنگامی مرحلہ ختم ہو گیا ہے لیکن حقیقت میں ہم ابھی اس مقام پر نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس کی وجہ یہ ہے کہ اومی کرون اپنے پیشرو ڈیلٹا وائرس کے مقابلے میں زیادہ تیز رفتاری سے منتقل ہونے کی صلاحیت کا حامل ثابت ہوا ہے اور منتقلی کی زیادہ شدت کی وجہ سے زیادہ اموات کا باعث بن رہا ہے۔ٹیڈروس نے مزید کہا کہ اس کے علاوہ کیسز کی نگرانی، تشخیص، جینیاتی ساخت کا تعین اور ویکسینیشن کے حوالے سے ناکافی کوششیں وائرس کی باعث تشویش اقسام کے سامنے آنے کے لیے سازگار حالات پیدا کررہی ہیں جو بڑی تعداد میں اموات کا سبب بن سکتے ہیں۔ڈبلیو ایچ او کے اعدادوشمار پر مبنی رپورٹ ہونے والی ہفتہ وار اموات کی تعداد میں گزشتہ پانچ ہفتوں کے دوران قدرے کمی آئی ہے تاہم گزشتہ ہفتے 8ہزار500 سے زائد افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔
ڈبلیو ایچ او