تل ابیب۔(اے پی پی)اسرائیلی وزیر دفاع بینی گینٹز نے کہا ہے کہ ایران اپنے جوہری پروگرام میں توسیع جاری رکھے ہوئے ہے اور اس کے خلاف عالمی برادری کی جانب سے فوری کارروائی کی ضرورت ہے۔جرمن نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق بینی گینٹز نے اپنے ٹویٹ میں مزید کہا کہ ایران نے اپنی جوہری صلاحیتوں میں اضافہ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا تو وہ دو ہفتوں کے اندر 90 فیصد تک یورینیم افزودہ کر سکتا ہے۔ اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا ایران کے ان اقدامات کے خلاف اتحاد اور طاقت کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے۔ بینی گینٹز نے ایران پر خلیج اور بحیرہ احمر میں گزشتہ پانچ سالوں میں غیر ملکی بحری جہازوں پر 16 حملوں کا الزام بھی عائد کیا ۔
اسرائیل
جوہری پروگرام میں توسیع پر عالمی برادری ایران کے خلاف کارروائی کرے، اسرائیلی وزیر دفاع
Dec 04, 2022