اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)اسلام آباد ہائیکورٹ نے وکلاء کے خلاف ہائیکورٹ حملہ پرتوہین عدالت کیس کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی عدالت سے جاری حکم نامہ میں عدالت کاکہناہے کہ جو وکلاء پیش ہوئے ان کے بیان حلفی کا جائزہ عدالت آئندہ سماعت پر لے گی،جو وکلاء پیش نہیں ہوئے ان کے لیے کیس کی سماعت تین ہفتوں تک ملتوی کی جاتی ہے، عدالت کاکہناہے کہ وکلاء نے بیان حلفی میں 8 فروری 2021 کے واقعے پر معافی مانگی ، پچھتاوے کا اظہار کیا ہے اور یقین دہانی کرائی کہ آئندہ کبھی بھی ایسا کام نہیں کریں گے جس سے عدالت کا تقدس پر حرف آئے،وکلاء نے بیان حلفی میں کہا وہ خود کو عدالت کے رحم و کرم چھوڑتے ہیں،بیان حلفی کے متن کا عدالت کا آئندہ سماعت پر جائزہ لے گی،وکلائ کی طرف سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق وہ حراست میں بھی رہ چکے ہیں،عدالت نے تین ہفتوں بعد کیس سماعت کے لیے مقرر کرنے کا حکم دیدیا۔یاد رہے کہ8فروری 2021 کو ہائیکورٹ حملہ کا واقعہ پیش آیا
تھا اور اسلام آباد ہائیکورٹ پر حملے کے الزام میں وکلائ کیخلاف توہین عدالت کا آغاز کیا گیا تھا۔
حکم نامہ جاری
وکلاء کیخلاف ہائیکورٹ حملہ پرتوہین عدالت کیس کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری
Dec 04, 2022