سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتے مقدمات کی سماعت کیلئے سات  بینچز تشکیل


اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)سپریم کورٹ آف پاکستان میں آئیندہ ہفتے مقدمات کی سماعت کیلئے سات  بینچز تشکیل دے دئیے گئے ییں سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کاز لسٹ کے مطابق بینچ نمبر ایک چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمرعطا بندیال  جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس اطہر من اللہ بینچ نمبر دو جسٹس قاضی فائز عیسیٰ جسٹس یحییٰ خان آفریدی اور جسٹس جمال خان مندو خیل بینچ نمبر تین جسٹس سردار طارق مسعود جسٹس امین الدین خان اور جسٹس احسن اظہر رضوی بینچ نمبر چار جسٹس اعجاز الاحسن جسٹس منیب اختر اور جسٹس مظاہر علی اکبر اور بینچ نمبر پانچ جسٹس منصور علی شاہ جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس شاہد وحید پر مشتمل ہے جبکہ ساڑھے گیارہ بجے کے بعد  بینچ چھ جسٹس یحییٰ خان آفریدی اور جسٹس جمال خان مندو خیل بینچ سات جسٹس مظاہر علی اکبر جسٹس محمد اعلی مظہر اور جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل  ہوگا جب میں اہم مقدمات میں ڈبل شاہ کی سزا کے خلاف اپیل ،سیکریٹریٹ گروپ اور افیسر مینجمنٹ گروپ کیس ،الیکشن کمیشن کی تحریک انصاف رہنماؤں کے حوالے سے درخواستیں ،عمران خان کی نیب ترامیم کے خلاف درخواست ،عمران خان توہین عدالت کیس بھی شامل ہیں۔
  بینچز تشکیل

ای پیپر دی نیشن