مونس الٰہی نے عمران کے سارے بیانیہ پر پانی پھیر دیا ، فیصل کریم کنڈی

Dec 04, 2022


اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی اور ترجمان پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی سابق وزیراعظم عمران خان کی تقریر پر رد عمل  میں کہا ہے کہ بولنے سے پہلے سوچنے کی تھوڑی سی زحمت بھی کیا کریں، مونس الٰہی نے عمران خان کے سارے بیانیہ پر پانی پھیر دیا ہے، ریلو کٹوں اور پھٹیچروں کے ریوڑ نے عمران خان کو کہیں کا نہیں چھوڑا، عمران خان پہلے خود اسمبلی سے باقاعدہ مستعفی ہونے کی جرات کرے انتخابات آئندہ سال ہونگے جس کے بعد خان صاحب سیاست سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرینگے، وہ دن زیادہ دور نہیں جب فواد چودھری عمران خان کی نالائقی اورکرپشن کے داستان بیان کرینگے۔
فیصل کریم کنڈی

مزیدخبریں