کم بچے خوشحال گھرانہ سلوگن کا پیغام گھر گھر پہنچایا جائے: ڈی سی خانیوال

Dec 04, 2022


 خانیوال(نےوز رپورٹر) محکمہ بہبود آبادی خانیوال نے علمائ،سوسائٹی،سرکاری اداروں کے ساتھ مل خصوصی مہم لانچ کردی اس حوالہ سے ڈپٹی کمشنر عمر افتخار شیرازی کی زیر صدارت کوارڈینیشن کمیٹی برائے بہبود آبادی کے اجلاس میں محکمہ کی کارکردگی کا جائزہ لیاگیا ضلعی افسر راﺅ محمد راشد نے بریفنگ دی جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر و دیگر متعلقہ افسران،ممبران امن کمیٹی مولانا فتح محمد حامدی، قاری سیف اللہ عابد،سماجی رہنما بسم اللہ ارم بھی اجلاس میں موجود تھے۔
 ڈپٹی کمشنر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کم بچے خوشحال گھرانا سلوگن کا پیغام گھر گھر پہنچانے کے لئے بھر پور کوششیں کی جائیں علماءکرام خطبات میں بڑھتی آبادی کے مسائل بارے لوگوں کو آگاہی دیں۔

مزیدخبریں