کبیروالا(نمائندہ نوائے وقت) کبیروالا شہر کی محرومیوں کا خاتمہ اولین ترجیح ہے،سیاسی اقربائ پروری کا خاتمہ کرکے میرٹ پر ترقیاتی فنڈز اور ملازمتیں دینے کے حق میں ہوں،عوام کو آئندہ الیکشن میں روایتی سیاست پر چلنے کی بجائے اپنے حقیقی نمائندگان کو آگے آنا کا موقع دینا ہوگا،ان خیالات کا اظہارامیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 204سے مہر منیر اکبر ہراج نے کبیروالا شہر میں مختلف شخصیات سے ملاقاتیں کرنے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ اگر عوام نے مجھے ممبر صوبائی اسمبلی منتخب کیا توترقیاتی فنڈز اور ملازمتیں کی میرٹ پر فراہمی کو یقینی بناو¿ں گا۔
کبیروالا شہر کی محرومیوں کا خاتمہ اولین ترجیح‘ منیر اکبر ہراج
Dec 04, 2022