ملتان(خصوصی رپورٹر )ملتان میں ڈینگی کے مرض پر بدستور قابونہ پایا جا سکا ہے صرف نشتر ہسپتال ملتان میں ڈینگی کے شبہ میں کل 37 مریض زیر علاج ہیں جنمیں سے 23 مریضوں میں ڈینگی کے مرض کی تصدیق ہو گئی ہے اور 14 مریضوں کی ٹیسٹ رپورٹ آنا باقی ہے۔
ڈینگی
نشتر ہسپتال میں ڈینگی کے شبہ میں 37 مریض زیر علاج،23 میں مرض کی تصدیق
Dec 04, 2022