ملتان( نمائندہ خصوصی ) سردیوں کے موسم میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والے مونگ پھلی کی قیمت میں 100فی صد سے زائد اضافہ سے مونگ پھلی کی خریداری بھی عام آدمی کی دسترس میں نہیں رہی گزشتہ سال 2021 میں دیسی مونگ پھلی کی فی من قیمت 7000 سے بڑھ کر رواں سال میں 16000 فی من سے بھی تجاوز کر گئی ہے اسی طرح پارہ چنار مونگ پھلی کی فی من قیمت 13000 سے 22000 تک پہنچ گئی ہے جو کھلی مارکیٹ میں دکاندار کلو کے حساب سے اپنی من مانی قیمتوں پر فروخت کر رہے ہیں ہول سیل مارکیٹ غلہ منڈی زرائع نے مونگ پھلی کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ کی وجہ پیداوار میں کمی بتائی ہے دوسری طرف ڈرائی فروٹ میں سب سے زیادہ اضافہ کاغذی اخروٹ اور ایرانی کجھور کی قیمتوں میں دیکھنے میں آیا ہے کاغذی اخروٹ 20000سے 26000 روپے فی من ہو گیاہے اور ایرانی کجھور کی فی من قیمت پچھلے سال کی نسبت رواں سال میں 7000 سے 10000 تک پہنچ گئی ہے اسی طرح امریکن بادام گری کی فی کلو قیمت 1800 سے 2000, چلغوزہ کی فی کلو قیمت 5000 سے 6000 , کشمش 400 روپے فی کلو سے 600 روپے ہوگئی ہے اس اضافے کے باعث ڈرائی فروٹ کی خریداری رواں سال میں انتہائی کم ہے واضح رہے کہ انڈیا اور بلتستان سے بھی مونگ پھلی اور ڈرائی فروٹ کی امپورٹ نہ ہونے سے بھی قیمتوں میں اضافہ ہؤا ہے۔
مونگ پھلی
مونگ پھلی بھی غریب کی دسترس سے باہر، نرخ میں دوگنا اضافہ
Dec 04, 2022